15 مارچ 2015 - 12:45
شامی حدود سے لبنان پر دہشت گردوں کا حملہ

شام میں سرگرم دہشت گردوں نے ایک بار پھر لبنانی علاقے کو اپنے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی الشرق الاوسط نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم دہشت گردوں نے دو راکٹ لبنان کی سمت داغے جو جرود بریٹل علاقے میں جاکر گرے۔ اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ شام میں موجود دہشت گرد، لبنان کے مشرقی اور شمالی علاقوں کو اپنے راکٹوں اور مارٹر گولوں کا نشانہ بناتے رہتےہیں۔ ان حملوں میں اب تک متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲